کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ میں متعدد افراد ہلاک

پشاور (انتخاب نیوز + مانیٹرنگ نیوز) کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 20 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے کمپاﺅنڈ پر کم از کم میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں تعداد افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں۔ ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملے کا ہدف حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر تھا تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے عام شہری تھے یا مشتبہ افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگست میں پاکستان پر الزام کے بعد یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ ڈرون حملہ پاک فوج کی جانب سے غیر ملکی یرغمالیوں کو بازیا
کرانے کے صرف چند روز بھی کیا گیا ایک روز قبل بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک سیکورٹی افسر سمیت 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جو غیر ملکی جوڑے کے اغواءکاروں کی تلاش کررہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *