بھارتی طیارے کی ہائی جیکنگ دھمکی پر احمد آباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ


ممبئی (آئی این پی)بھارت طیارے کو ہائی جیکنگ کی دھمکی پر احمد آباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے نئی دہلی جانے والی مسافر پرواز کے عملے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گےا جب طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملی۔ طیارے کے عملے کو بیت الخلا سے خط ملا جس میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں 12 ہائی جیکرز اور بم موجودہیں۔ طیارے کا رخ فوراً آاد کشمیر کی طرف موڑا جائے ورنہ جہاز کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ اس اطلاع پر کپتان نے طیارے کا رخ فوری طور پر موڑ کر اسے قریب ترین شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ جہاز میں 122 مسافر اور عملے کے 7 اہلکار سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *