محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ


لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے، ۔سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔آل رانڈر محمد حفیظ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیں گے، حفیظ اس سے قبل بھی بھارت میں دیے جانے والے بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب سے آئی سی سی نے کلئیر کیا اسی ایکشن سے بولنگ کر رہا ہوں اور بولنگ ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ وہ بولنگ ایکشن کلئیر کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *