نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں‘ حوصلہ افزائی کی جائے‘ آرمی چیف


راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے،نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے نوجوان سائیکلسٹ ثمر خان کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے،ثمر خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر دیر سے ہے وہ تنزانیہ میں ہونے والی ماﺅنٹین سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لیں گی،ثمر خان قراقرم رینج کے گلیشیرز پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، ثمر خان بلند ترین افریقی چوکی کلی منجارو پر بھی سائیکلنگ کریں گی،آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے، نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *