کپل کے بعد ان کی بیوی بھی اسپتال منتقل


ممبئی (انتخاب نیوز) بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شوکامیڈی نائٹ ود کپل میں کپل کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے باعث انہیں فورا اسپتال منتقل کردیا گیا۔کپل شرمااپنے کامیڈی شوکی شوٹنگ کے دوران کئی بار سیٹ پر بے ہوش ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار ملتوی ہوچکی ہے اور شاہ رخ خان، انوشکاشرما اور اجے دیوگن جیسے اسٹارز سیٹ پر کپل کی عدم موجودگی کے باعث بنا شوٹنگ کیے ہی چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے دوست سنیل گروور سے لڑائی اور بے تحاشہ کام کے باعث سخت ذہنی تنا کا شکار تھے جب کہ شو کی گرتی ہوئی مقبولیت نے بھی کپل کو گہراصدمہ پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی اور انہیں کئی بار شوٹنگ کے دوران ہی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ صرف کپل ہی نہیں بلکہ شو میں ان کی بیوی کا کردار اداکرنے والی مزاحیہ اداکارہ شمونا چکرورتی بھی سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے باعث انہیں فورا اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمونا بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اور ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *